طالبان کے اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں، یوٹیوب کا بڑا اعلان

Aug 20, 2021 | 20:12:PM
طالبان کے اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں، یوٹیوب کا بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد یوٹیوب نے کہا ہے کہ کمپنی نے طویل عرصے سے اپنی سائٹ پر طالبان سے منسوب اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب یوٹیوب انتظامیہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ طالبان پر پابندی لگاچکے ہیں تو کمپنی نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم اگلے روز یوٹیوب نے کہا کہ طالبان سے منسوب افراد کے چینلز کی ممانعت ان کا دیرینہ نقطہ نظر ہے۔افغانستان پر طالبان کے قبضے نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں اور میسجنگ پلیٹ فارمز کےلئے چیلنجز کھڑے کردئیے ہیں کہ ان کے پلیٹ فارمز پر کس مواد اور کن افراد کو استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ واٹس ایپ نے طالبان سے رابطہ کرنے کے لئے بنائے گئے گروپس کو بند کردیا۔واٹس ایپ ترجمان نے اس حوالے سے کی گئی کارروائی پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ امریکی پابندیوں کے قوانین کے تحت ان اکاؤنٹس پر پابندی عائد کریں گے جو خود کو طالبان کے آفیشل اکاؤنٹس کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  طالبان  افغانستان کرکٹ بورڈ کے دفتر   میں اسلحے سمیت داخل ۔۔۔ تصویر وائرل