جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کرٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا،مصباح الحق

Apr 20, 2021 | 18:32:PM
جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کرٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا،مصباح الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے میدانوں میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز تک ورلڈکپ کے لئے ٹیم کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 زمبابوے سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھاکہ زمبابوے میں کنڈیشنز پاکستان سے تھوڑی مختلف ہیں۔ جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کر آئے ہیں جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں کوشش کریں گے کہ اسکواڈ میں شامل زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیاجائے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا جب ٹیم ہارتی ہے تو جواب دہ کپتان اور ٹیم انتظامیہ کو ہونا پڑتا ہے باہر بیٹھ کر مشورے دینے والے نہیں اس لئے ہمیں اس پر بڑا سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہوں گے ، تمام کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں اور ایک بہتر کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ اپنے معیار کے مطابق زمبابوے کے خلاف بہترین کارکردگی دکھاکر سیریز اپنے نام کریں،نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ یہاں پرفارم کرکے خود کو منوائیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ آصف علی اور حیدر علی سمیت جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا اس کا نام میرے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کی ا ستنبول کانفرنس میں شرکت کا امکان