عالمی تنازعات سے 1 ارب سے زائد افراد متاثر ، اقوام متحدہ امن کیلئے کام کرے: جوبائیڈن

Sep 19, 2023 | 19:51:PM
عالمی تنازعات سے 1 ارب سے زائد افراد متاثر ، اقوام متحدہ امن کیلئے کام کرے: جوبائیڈن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات سے 1 ارب سے زائد افراد متاثر ہیں، اقوام متحدہ عالمی امن کیلئے کام کرے۔

اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کےلیے کام کرے، عالمی تنازعات سے 1 ارب سے زائد افراد متاثر ہیں، بطور امریکی صدر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہوں ،کوئی قوم بھی حالیہ چیلنجز کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی ،اقوام متحدہ عالمی امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھے ،عالمی تنازعات کی وجہ سے ایک بلین آبادی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، امریکا کا ویزے کے حوالے سے اہم اعلان

جوبائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ یو این کے منصوبے مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے کردار ادا کررہے ہیں ،امریکا سب کے لیے محفوظ، خوشحال اور مساوی دنیا کا خواہاں ہے، امریکا کا مستقبل آپ سب سے وابستہ ہے ،موجودہ مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں درکار ہیں، امریکا کی شراکت داریاں کسی دوسرے ملک پر قبضے کے لیے نہیں ہیں ،موسمی تبدیلیاں انسانیت کے لیے خطرہ ہیں ،موسمیاتی تبدیلیوں سے ٹمنٹے کے لیے یو این کو واضع روڈ میپ وضع کرنا چاہیے.