نہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان

Sep 19, 2022 | 16:34:PM
لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 43 فیصد رہا
کیپشن: نہم جماعت نتیجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 43 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےاعلان کے مطابق رواں سال نہم جماعت میں بچوں کی کامیابی کا تناسب43.27 فیصد رہا۔

 سالانہ امتحان میں کل 2 لاکھ 66 ہزار 71 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان میں سائنس کے 2 لاکھ 706 جبکہ آرٹس مضامین میں 59 ہزار 619 امیدواروں نے حصہ لیا۔

طالب علم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ یا بذریعہ ایس ایم ایس "ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن" پر بھی اپنا رولنمبر بھیج کر نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان کی نئی کٹ منظر عام پر آگئی

دوسری جانب بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم سالانہ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے مطابق نہم کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 22 ہزار 309 امیدواران نے داخلہ بھجوایا، نہم کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 2 ہزار 965 امیدواروں نے حصہ لیا۔ نہم کے سالانہ امتحان میں 55 ہزار 954 طلبا اور 60 ہزار 411 طالبات شامل رہیں۔

ریگولر امیدواران کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 66 اور پرائیویٹ کی 11 ہزار 299 تھی، نہم کے سالانہ امتحان میں 54 ہزار 882 امیدواران کامیاب، 65 ہزار 468 فیل ہوئے، نہم کے سالانہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 45.6 فیصد رہا، طالبات کی شرح کامیابی 54.32 فیصد، طلبا کی شرح کامیابی 36.81 فیصد رہیں۔