دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا

Sep 19, 2022 | 00:23:AM
آلودہ ترین، لاہور، پہلے نمبر پر آگیا،
کیپشن: لاہور شہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 157 ہوگیا ہے جو دنیا میں کسی بھی شہر کا سب سے زیادہ ہے۔بھارت کا شہر دہلی 151 ائرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور چین 129 کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔
ماہرین کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس 100 سے بڑھ جائے توانسانی صحت کیلئے خطرناک ہوجاتا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سموگ خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود حکومت کی جانب سے اس کے تدارک کیلئے اقدامات نظر نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہجوم کیساتھ دوبارہ اسلام آباد آئے تو پورا بندوبست کیا جائیگا، رانا ثنا اللہ