گرین لائن بسیں کراچی تو پہنچ گئیں ۔ ٹریک تا حال بدحالی کا شکار

Sep 19, 2021 | 18:53:PM
گرین بس۔پہنج ۔چین
کیپشن: گرین بس کا خراب ٹریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔ ٹکٹ  گھر ہو یا اسٹیشن سب دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کےلئے داخلی اور خارجی دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق عوام کو ان بسوں میں سفر کیلئے تقریباً2ماہ انتظار کرنا ہوگا۔بسوں کو چلانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جوہی چاولہ نے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کر دی