انسانی اعضا کی منتقلی میں ڈرون ٹیکنالوجی کا کمال

Oct 19, 2021 | 15:16:PM
انسانی اعضا کی منتقلی میں مدد گار ڈرون
کیپشن: ڈرون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اب ڈورن ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی اعضا ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال پہنچائے جائینگے۔کینیڈا میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے انسانی پھیپھڑے ایک سے دوسرے ہسپتال پہنچائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی پھیپھڑوں نے ستمبر کے آخری دنوں میں ٹورنٹو کے دو ہسپتالوں کے درمیان یہ سفر کیا جس میں بذریعہ ڈرون 6 منٹ کے دورانیے میں 1.5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا،ان پھیپھڑوں کی پیوندکاری 63 سال کے شخص ایلن ہوڈک میں کی گئی جن کے اپنے پھیپھڑے ناکارہ ہوچکے تھے۔

انسانی اعضا کو روایتی طریقوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں کئی مرتبہ تاخیر ہو جاتی ہے جس کے بعد یہ پیوندکاری کے قابل نہیں رہتے،تاہم پیوندکاری کے لیے انسانی اعضا کی کمی کی وجہ سے کئی کمپنیاں ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بل گیٹس کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی۔۔۔کتنا خرچہ آیا؟