پرویز الٰہی واش روم میں گرگئے،جیل رپورٹ میں انکشاف

Mar 19, 2024 | 14:50:PM
 پرویز الٰہی واش روم میں گرگئے،جیل رپورٹ میں انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جمال الدین جمالی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی واش روم میں گرگئے۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے  پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی پرسوں گرگئے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے، وہ 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان ہر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے تھے وہ زخمی ہو گیے ڈاکٹر نے ان کا آرام اور علاج کا مشورہ دیا ہے ،پرویز الٰہی کو بخار بھی ہے اور پیٹ بھی خراب ہے۔
محمدخان بھٹی کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی،پرویز الٰہی کے 10 شریک ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ کا چالان جمع کرا رکھا ہے،پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 میں بھرتی ہونے والوں امیدوار ملزمان میں شامل ہیں. پراسیکیوٹرکے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریری امتحان میں فیل ہونے والے ملزموں کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دی گئیں.

ضرورپڑھیں:لانگ مارچ میں توڑپھوڑ ، عدالت نےعمران خان کودو مقدمات میں بری کردیا

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بھرتی ہونیوالے  ملازمین  میں سمیع اللہ، وقاص سرور ،دانیال ستار خان، طاہر احمد مکی،محمد اعجاز ، محمد حیدر شفقت ، محمد امین، زیب الحسن٫ مختار احمد رانجھا اور محمد عاقف ملزمان میں شامل ہیں،پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ نمبر 09/23 درج کر رکھا ہے۔