گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Mar 19, 2023 | 21:23:PM
گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، مشرقی و جنوب مشرقی بلوچستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ،ملک کے دیگرعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود ابر آلود رہے گا،جبکہ پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ
سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ، کوہاٹ ، کوہستان ، پشاور، مردان ، کرم ، وزیرستان ڈی آئی خان اور بنوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب میں مری ،گلیات،اٹک، راولپنڈی ،چکوال ،جہلم ، خوشاب ، لاہور،گجرات، نارووال ، سیالکوٹ،میانوالی اور سرگودھا میں چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
صوبہ کے دیگرعلا قوں میں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، پنجگور ، سبی ، کیچ ، نوکنڈی ، تربت ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اکشے کمار نے خود کشی کرلی