پولیس نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا، عمران خان کا مقدمہ کروانے کا اعلان

Mar 19, 2023 | 18:44:PM
پولیس نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا، عمران خان کا مقدمہ کروانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کے قدس کو پامال کیا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر پر دھاوا بولا ہے اور میں ان کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔ پولیس میرے گھر میں دیوار توڑ کر داخل ہوئی،  گھر میں بشریٰ بی بی اور چند ملازم تھے، پولیس نے میرے گھر سے چیزیں لوٹیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا۔ 

مزید پڑھیں: پولیس پر حملے،پی ٹی آئی قیادت،کارکنوں پر مزید تین مقدمات درج

چیئرمین پی ٹی آئی PTI کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مجھے پچھلے 50 برس سے جانتے ہیں، میں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، کل زمان پارک کو پراسرار طور پر لوٹا گیا، میرے گھر کے تالے تک توڑ دیئے گئے، میں پاکستانیوں سے یہ پوچھتا ہوں کہ میں نے کونسا جرم کیا ہے؟ مجھ پر غداری دہشتگردی سمیت 96 مقدمات ہو چکے ہیں، وہ لوگ مجھ پر مقدمے کروا رہے ہیں جو خود مجرم ہیں۔ نواز شریف کی چوریاں تو عالمی ادارے، اخبارات اور کتابوں میں بھی چھپ چکے ہیں۔ یقین نا آئے تو گوگل کر کے دیکھ لیں۔

ویڈیو لنک خطاب کے دوران انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے اپنا بیٹا ہمارے اوپر بیٹھا دیا ہے، سابق آرمی چیف نے غداری کرتے ہوئے ان کو ہمارے اوپر مسلط کیا، یہ لوگ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، مجھ پر قاتلانہ حملہ بھی ان کا ہی کام ہے۔