پولیس پر حملے،پی ٹی آئی قیادت،کارکنوں پر مزید تین مقدمات درج

Mar 19, 2023 | 15:06:PM
پولیس پر حملے،پی ٹی آئی قیادت،کارکنوں پر مزید تین مقدمات درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)لاہور کے زمان پارک میں  انسدادتجاوزات آپریشن کےبعدایلیٹ فورس کی گاڑی وپولیس اہلکارپرتشدد،پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کےخلاف مزید 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔


پولیس کے مطابق ایک مقدمہ تشدد کا شکار کانسٹیبل شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق 40کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیا گیا ۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں سرکاری املاک کا کتنا نقصان کیا؟ رپورٹ سامنے آگئی
 پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایلیٹ فورس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمات میں دہشتگردی ، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئیں،زمان پارک میں ملزمان کی گرفتاری کیلئےجانیوالی ٹیم پرحملےکامقدمہ بھی  درج کرلیا گیا ہے،تھانہ ریس کورس میں انسپکٹرذوالفقارعلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا،مقدمہ دہشتگردی ، ناجائز اسلحہ، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج ہوا۔


 ایف آئی آر کے مطابق کارکنوں کے پتھراؤسےڈی ایس پی سمیت13پولیس اہلکارزخمی ہوئے،مقدمہ میں 102ملزمان کونامزد کیاگیا،76کوگرفتارکیاگیا ،کارکنوں سے8رائفلیں، سینکڑوں گولیاں اورپٹرول بم برآمدکئےگئے ،پی ٹی آئی سینئرقیادت نےعلاقہ غیرسےمشکوک مسلح افرادبلوارکھےتھے۔