عوام پر پھر بجلی بم گرادیا گیا۔۔۔

Mar 19, 2021 | 15:58:PM
عوام پر پھر بجلی بم گرادیا گیا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بجلی صارفین  کی مشکلات  کم نہ ہو سکیں ، ایک بار پھر بری خبر، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 30 مارچ کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے نیپرا کو درخواست فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فروری میں ہائیڈل سے 27.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں مقامی گیس سے 12.45 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 17.46 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ فروری میں کوئلے سے 26.14 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 1.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1 روپے فی یونٹ رہی۔