براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصدکمی

Jun 19, 2021 | 21:08:PM
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصدکمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 107فیصد اضافہ ہوا جب کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 28فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ملکی نجی شعبے میں براہ راست 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کہ اسٹاک مارکیٹ سے 48 لاکھ ڈالر اور ملکی سرکاری شعبے سے 52 لاکھ ڈالر نکالے گئے ،یوں مئی میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 18 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہا۔
 رواں مالی سال جولائی تا مئی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری107 فیصد اضافے سے 3 ارب 92 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔رواں مالی سال براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری27.7فیصد کی کمی سے ایک ارب 75 کروڑ ڈالر رہی ،گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو ارب 42 کروڑ ڈالر رہی تھی ۔
رواں مالی سال پورٹ فولیو سرمایہ کاری 19.5 فیصد کمی سے منفی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ غیرملکی پبلک انوسٹمنٹ 2 ارب 46 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال حکومت نے عالمی سطح پر سکوک اور یورو بانڈ فروخت کیے جس میں مالی سال کے 11 ماہ میں 2 ارب 45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام۔۔ مایا علی نے بڑا راز فاش کردیا