حکومت کا انتقامی احتساب کھل کرسامنے آگیا:رانا ثنا اللہ 

Jun 19, 2021 | 12:08:PM
 حکومت کا انتقامی احتساب کھل کرسامنے آگیا:رانا ثنا اللہ 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ حکومت کا انتقامی احتساب کھل کرسامنے آگیا.احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، نیب سے کچھ نہیں بنا تو ایف آئی اے کو سامنے لایا گیا، جہانگیر ترین کو این آر او دیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ عمران نیازی کہتا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا، آخر کار جہانگیر ترین سے ووٹ لینے کیلئے این آر او کا سہار لے لیا ۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملکی سیاست کو خراب کرنے کیلئے عمران نیازی کی شکل میں ڈرامہ رچایا گیا، حکومت نے 3 سال میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں کیا، اس احتساب پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ جہانگیر ترین کو دباؤ میں لانے کیلئے انتقامی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے لاہور میں ڈائریکٹر اپنی پوری سروس کو انتقامی سوچ کی نظر نہ کریں، ایف آئی ڈائریکٹر لاہور انتقامی سوچ کا آلہ کارنہ بنیں۔ پنجاب کا کلچر اور زبان محبت کی زبان ہے، پنجاب کی زبان نفرت کا درس نہیں دیتی، پنجاب کی زبان میٹھی زبان ہے، پیار کی زبان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے ذریعے جہانگیرترین کو کلین چٹ دلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کا امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار