10بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 19, 2023 | 10:34:AM
10بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: 10بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔جڑواں شہروں میں طوفانی بارش سے تباہی،اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گر گئی۔ملبے کے نیچے دب کر گیارہ افراد جاں بحق چار زخمی ہو گئے،ریسکیوٹیموں نےہیوی مشینری کی مدد سے لاشیں ملبے سے نکال لیں، دوسرے واقعے میں کھنہ کےعلاقے میں بھی دیوار گرنے سے گیارہ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
2۔راولپنڈی،اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،ہائی الرٹ جاری،رین ایمرجنسی نافذ، نشیبی علاقے زیر آب،پانی گھروں میں داخل،شمس آباد میں188 ملی میٹر بارش ریکارڈ،نالہ لئی میں سیلاب،کٹاریاں میں پانی کی سطح19فٹ ہو گئی،،لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے،پاک فوج کے دستے تعینات،ملکہ کوہسار مری،جہلم،گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی،سکھر،لاڑکانہ،میرپور خاص سمیت سندھ بھر میں بھی بارش کا امکان۔

3۔عارف والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی،ڈھولہ پتن کے مقام پردریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،خطرات کے پیش نظر متعدد بستیاں خالی کرا لی گئیں،امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے،بہاولنگر میں اجیرا بستی کے قریب دریا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی علاقے زیرآب،بورے والا کی کئی بستیوں میں بھی پانی آنے سے لوگوں کی نقل مکانی۔
4۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی،سپریم کورٹ کا چھ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے،عدالت فل کورٹ تشکیل دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کر چکی ،عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئینی سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔


5۔آئی ایم ایف نےحکومت کو باندھ دیا۔نہ کوئی ٹیکس چھوٹ ہوگی اورنہ ہی کوئی ایمنسٹی ۔سبسڈی ختم،بجلی کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی۔اوپن اورانٹربینک کےریٹ میں 1.25فیصدسےزیادہ فرق نہیں ہوگا۔ شرح سود میں اضافہ ہوگا۔پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات جاری۔زراعت اور تعمیرات پر بھی ٹیکس لگے گا۔مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے تنخواہوں اور پنشن اخراجات کم کرنے کابھی وعدہ۔


6۔وزیراعظم شہبازشریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات۔قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت ۔اتحادیوں کے مطالبات اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار اورایازصادق بھی موجودتھے۔
7۔مظفرگڑھ میں کوارٹر سے 3 کم سن بہنوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ،پولیس صرف 12 گھنٹوں میں قاتل تک پہنچ گئی،بہنوں کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ انکا اپنا بڑا بھائی نکلا،،ملزم بہانے سے بہنوں کو گھر سے ملحقہ کوارٹر میں لے جاتا رہا اور تیز دھار آلے سے ذبح کرتا رہا۔


8۔محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔یکم محرم20 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔یوم عاشور29جولائی بروز ہفتہ ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کردیا۔عراق اور خلیجی ملکوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،کربلائے معلیٰ میں روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر علم کا پھریرا تبدیل کر دیا گیا
9۔پاک پتن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا 781واں عرس،،پندرہ روز تقریبات کا آج چھٹا روز،،عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی مزار پر حاضری۔

10۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کا چوتھا روز، قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 461 رنز بنائے،سعودشکیل کی شاندارڈبل سنچری۔ 208رنزکی تاریخی اننگز کھیلی،،سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے14رنز کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا،بارش کے باعث میدان گیلا ہونے سے میچ تاخیر کا شکار رہا۔
11۔ٹائی ٹینک کے بعد دنیا کا سب سے بڑا جہاز دبنگ انٹری کیلئے تیار۔ فن لینڈ میں بنایا گیا ٹائی ٹینک سے پانچ گنا بڑامسافربحری جہاز دی آئیکون جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا ۔۔خوبصورت جہاز نے جون 2023 میں سمندری سفر کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی۔۔ پہلی بار کسی بحری جہاز میں واٹر پارک کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔


12۔ڈائیلاگ شاندار،اداکاری جاندار،وراسٹائل اداکار ندیم بیگ آج 82ویں سالگرہ منارہے ہیں،سدا بہاراداکار نے فلم ’’چکوری‘‘ سےاپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔طویل فلمی کریئر میں دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: