میرا گھر ہاؤسنگ سکیم، شہریوں کے لیے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) میراگھر ہاؤسنگ سکیم متاثرین کے لیے بری خبر آگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے سکیم کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میرا گھر ہاؤسنگ سکیم کو عارضی طور پر روکا جارہا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیم کو روکنے کا مقصد اس میں بہتری لانا ہے۔ وزارت خزانہ نے بیان میں بتایا ہے کہ میرا گھر ہاؤسنگ سکیم کو ایک ہفتے میں دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے سکیم میں سرمائے کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں واپسی، تحریک انصاف نے اہم بیان دیدیا