پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائینگے، آرمی چیف

Jul 19, 2021 | 20:48:PM
پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائینگے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داسو بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے داسو بس حادثے اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اپنے دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اسی لئے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن کےلئے کام کرتے ہوئے ہمیں دشمن کے عزائم ناکام بنانے ہوں گے، پاک چین سٹراٹیجک تعاون میں خطرہ بننے والی سازشیں بھی ناکام بنانا ہوں گی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کےلئے رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرے لسٹ میں بھارتی کردار ۔۔ پاکستانی سیاست دانوں نے فیٹف کے کردارپر سوال اٹھا دئیے