بس ڈرائیور کی حاضر دماغی: 25 بچوں کو جلتی بس سے زندہ نکال لیا

Jul 19, 2021 | 00:53:AM
بس ڈرائیور کی حاضر دماغی: 25 بچوں کو جلتی بس سے زندہ نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بس ڈرائیور نے کمال مہارت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں بچوں کو جلتی ہوئی بس سے زندہ نکال لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بس میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ یورپی ملک اٹلی کے لمبارڈی صوبے کے شہر میلان میں آیا، جہاں ایک بس سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے 14 سال سے 16 سال عمر کے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی تھی۔
بس جب میلان شہر سے 80 کلومیٹر دور ایک سرنگ سے گزر رہی تھی تو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لیکن بس کے پوری طرح جلنے سے قبل ہی بس ڈرائیور نے اپنے حواس پر قابو پاتے ہوئے کمال مہارت اور بہادری سے 25 بچوں کو جلتی بس سے باہر نکالا۔
لمبارڈی صوبے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے خطرناک صورتحال میں کمال مہارت اور حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں مون سون بارشو ں سے تباہی ۔۔درجنوں افراد ہلاک