ایک اور ایشو پر ٹرمپ اور جو بائیڈن میں اختلاف

Jan 19, 2021 | 12:51:PM
ایک اور ایشو پر ٹرمپ اور جو بائیڈن میں اختلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے خاتمے سے قبل ایک اور ایشو نے سر اٹھا لیا ہے، جس میں موجودہ صدر اور نو منتخب صدر کی رائے میں اختلاف ابھر کر سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور برازیل سے امریکا پہنچنے والے مسافروں پر کورونامنفی ٹیسٹ کی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا جبکہ اس اعلان کے برعکس نو منتخب صدر جو بائیدن کی ٹیم نے پابندی اٹھانے سے انکار  کردیا ہے ۔نو منتخب صدرنے کہا ہے کہ  ٹرمپ کے اعلان کے باوجود سفری پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینٹر فور ڈیزیز  کنٹرول اینڈ پریوینشن نے امریکا آنے والے تمام فضائی مسافروں پر کورونا منفی رپورٹ لازمی قرار دی تھی جس کا اطلاق26 جنوری سے ہونا ہے۔