جنوری میں سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ پھر سے خسارے میں تبدیل

Feb 19, 2024 | 18:58:PM
جنوری میں سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ پھر سے خسارے میں تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) جنوری 2024 میں سرپلس ہونے والا کرنٹ اکاؤنٹ پھر سے خسارے میں تبدیل ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ کی مد میں 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا خسارہ رہا، دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 40 کروڑ ڈالر سرپلس تھا، رواں مالی سال 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر جوں کا توں، سٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر کرنٹ اکاونٹ خسارہ رہا۔