جیمز فاکنر کے الزامات مسترد، پی سی بی نے آسٹریلوی کرکٹر پر بڑی پابندی عائد کردی

Feb 19, 2022 | 18:36:PM
پی سی بی, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز, جمیزفاکنر, الزامات, مسترد
کیپشن: جیمز فاکنر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مشترکہ جیمز فاکنر کے الزامات کو مسترد کردیا،پی سی بی اور فرنچائز میں جیمز فاکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے پر اتفاق کیاگیا،جس پر پی سی بی نے جیمزفاکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔
پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ فاکنر کے عدم ادائیگی اور بدسلوکی کے الزامات مسترد کرتے ہیں ،جیمز فاکنر کا رویہ قابل مذمت ہے ۔پی سی بی نے کہاکہ پی ایس ایل کے شرکا کیساتھ انتہائی احترام کا سلوک برتا جاتا ہے، پی سی بی لیگ کے ساتوں سال کسی کھلاڑی نے کنٹریکٹ پورا نہ کرنے کی شکایت نہیں کی ،تمام کھلاڑیوں نے پی سی بی کے انتظامات کی ہمیشہ تعریف کی ہے ،تمام کھلاڑی مطمئن رہے اسی لئے 2016 سے ایونٹ کا حصہ رہے ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ دسمبر 2021 میں فاکنر کے ایجنٹ نے ان کے اکاﺅنٹ کی تصدیق کی،فاکنر کے ایجنٹ کو یو کے میں آف شور بینک اکاﺅنٹ میں رقم بھیجی گئی ،ایجنٹ نے آسٹریلیا میں غیر آف شور اکاﺅنٹ کی دوبارہ تفصیل دی،فاکنر کو فیس کی 70 فیصد ادائیگی یو کے بینک اکاﺅنٹ میں کی جا چکی تھی۔
پی سی بی اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جیمز فاکنر70 فیصد ادائیگی کا خود اعتراف بھی کر چکے ہیں ،معاہدے کی باقی 30 فیصد ادائیگی لیگ ختم ہونے کے 40 دن بعد ہی ہوتی ہے،فاکنر کے جانے کے بعد باقی 30 فیصد ادائیگی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
پی سی بی نے کہاکہ رقم ملنے کے باوجود آسٹریلیا میں اکاﺅنٹ میں رقم منتقلی کا مطالبہ کیاگیا،فاکنر کو آسٹریلیا میں رقم بھیجی جاتی تو یہ دوبارہ ادائیگی ہوتی توہین آمیز رویے کے باوجود فاکنر کو یقین دلایا شکایات کا ازالہ ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فاکنر نے یقین دہانی کے باوجود دھمکی دی وہ لیگ چھوڑ کر چلے جائیں گے یقین دہانی کے باوجو دفاکنر نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے انکار کیا۔
پی سی بی نے کہاکہ جیمز فاکنر نے ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بدتمیزی کی جیمز فاکنر نے ایئرپورٹ پر بھی نامناسب رویہ اپنایا اور بدسلوکی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے پی سی بی پر معاہدے کے مطابق رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،پاکستان میں کتنامہنگا ہوا؟جانیے