ڈسکہ ضمنی الیکشن: پولنگ کا ٹاٹم ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

Feb 19, 2021 | 12:21:PM
ڈسکہ ضمنی الیکشن: پولنگ کا ٹاٹم ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا ٹائم ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ضمنی الیکشن ووٹنگ کا ٹائم ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے،الیکشن کمشنر کی ہدایت پر جو ووٹر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہیں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

پولنگ کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی ورکر آٰمنے سامنے آ گئے اور  ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی  عثمان ڈار ڈسکہ گورنمنٹ گرلز کالج کے  دورے کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ لیگی کارکنوں  نے انہیں دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کر دی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکن بھی جمع ہوگئے ۔دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے لگائے گئے۔عثمان ڈار خود بھی نعرے لگواتے رہے۔

گورنمنٹ جناح اسلامیہ ایلمنٹری سکول میں پولنگ روکنا پڑی، ووٹر ز کی پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر پولیس نے لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار خود گیٹ پر چڑھ گئیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاٹھی چارج کرکے ہمارے ووٹروں کو ہٹایا جا رہا ہے۔