باجوڑ میں اے این پی کی گاڑی پر خودکش حملہ۔۔ 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Dec 19, 2021 | 20:04:PM
باجوڑ۔بم حملہ۔اے این پی۔
کیپشن: حملے میں تباہ ہونیوالی کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ڈی پی او عبد الصمد خان 
 (24نیوز)ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے بتایا کہ خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،واقعہ پاک۔ افغان سرحد کے قریب سور قمر علاقے میں لاغرے تھانے کی حدود میں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جس مقام پر حملہ کیا گیا وہ پہاڑی علاقہ ہے، خودکش بمبار اچانک آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ پھر الجھ گیا۔۔نیا نوٹی فکیشن جاری۔۔طلبا پریشان