ملتان جلسہ کا جو ش خطابت ،آصفہ بھٹو زرداری یوتھ ونگ کی چیئرپرسن۔۔۔

Dec 19, 2020 | 19:52:PM
ملتان جلسہ کا جو ش خطابت ،آصفہ بھٹو زرداری یوتھ ونگ کی چیئرپرسن۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پی پی پی کا نوجوانو ں کو اہم عہدے دینے کا ارادہ ، شروعات آصفہ بھٹو زرداری کو یوتھ ونگ کی چیئرپرسن بنانے سے کی جارہی ہے،جس سے پا کستانی یو تھ کی حو صلہ افزائی ہو گی۔وہ پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں باقاعدہ طور پر پہلی شرکت کرکے اپنی سیاسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کی طرح پی پی پی بھی نو جوا نوں کیلئے آگے بڑھنے کی کو شش کر رہی ہے۔آصفہ بھٹو زر داری کو یو تھ ونگ کی چیئر پر سن بنانے کا فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔یا د رہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تھے اور ان کی جگہ آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر سیاست کے عملی میدان میں قدم رکھا تھا۔آصفہ بھٹو نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی بلکہ اس دوران تقریر میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، یہی نہیں بلکہ ان کے لباس، ان کے انداز خطابت اور سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر کو کئی لوگوں نے بینظیر بھٹو کے مشابہہ قرار دیا تھا۔پی پی پی کے ایک اہم ترین عہدیدارکا کہنا ہے کہ انہیں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن میں مزید متحرک کردار کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔عہدیدار کا دعویٰ تھا کہ پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے علی بدر، سابق وفاقی وزیر مرحوم احمدمختار کے بیٹے کو بھی آنے والے مہینوں میں یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں نئے چہرے متعارف کروائے جارہے ہیں۔