سکولوں میں من پسند اساتذہ کو ہیڈ ٹیچرز لگانے کا انکشاف

Dec 19, 2020 | 12:24:PM
سکولوں میں من پسند اساتذہ کو ہیڈ ٹیچرز لگانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے مختلف سکولوں میں من پسند اساتذہ کو ہیڈ ٹیچرز کی سیٹوں پر لگانے کا انکشاف،سکول انفارمیشن سسٹم پر جان بوجھ کر ریٹائرڈ ٹیچرز کے ڈیٹا کو اپڈیٹ نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچرزکی معلومات کو سیس پر انٹر نہیں کیا جاتا، تاکہ سسٹم سیٹ کو خالی شو نہ کرے،اساتذہ خالی سیٹوں پر من پسند افراد کو تعینات کرنے کیلئے ایڈمنسٹرٹیو گراونڈ پر تعیناتی کرتے وقت سیٹ خالی کردی جاتی ہے۔ گورنمنٹ مڈل سکول مفت پورہ کے ہیڈ کی سیٹ 4 اکتوبر سے خالی ہے،اساتذہ ہیڈ کی ریٹائرمنٹ کے باوجود یہ سیٹ ای ٹرانسفر کے راونڈ کے ساتویں راونڈ میں خالی نہ کی گئی،ذرائع کے مطابق  خالی سیٹ اسلئے شو نہیں کی جاتی تاکہ کوئی ٹیچر اپلائی نہ کر سکے۔یاد رہے حالیہ ای ٹرانسفر میں لاہور کے اکثر ٹیچرز سیٹیں خالی نہ ہونے کی وجہ سے اپلائی ہی نہیں کرسکے تھے۔