پاکستان مشن 3600 افراد کو ویزے جاری کر چکا ہے: سفیر منصور احمد خان

Aug 19, 2021 | 20:24:PM
پاکستان مشن 3600 افراد کو ویزے جاری کر چکا ہے: سفیر منصور احمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کابل میں تعینات پاکستانی سفیرمنصور احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مشن 3600 ویزے جاری کرچکا ہے،3200 ویزے عام شہریوں اور400 صحافیوں کو دیئے گئے ۔
پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہاہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ افغان اور عالمی برادری کو سہولت دیں گے،ہم نے فوری طور پر پاکستانیوں کو واپس لے جانے کا بندوبست کیا،ہم پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں اور بذریعہ سڑک لے جارہے ہیں ۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ عالمی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو بھی ویزے دیئے ہیں ،آن ارائیول ویزے بھی دیئے جارہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان مشن 3600 ویزے جاری کرچکا ہے،3200 ویزے عام شہریوں اور400 صحافیوں کو دیئے گئے ،بین الاقوامی خبررساں اداروں سے متعلق افراد کوبھی ویزے دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا یوم آزادی۔۔کئی سو میٹر لمبا سابق افغان پرچم لہرادیا گیا۔۔طالبان خاموش