سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات

Apr 19, 2023 | 00:16:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے ، جس میں قیام امن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق شامی دارالحکومت دمشق میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی صدر بشارالاسد کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات پہنچائے، اس موقعہ پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں قیام امن اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امور کے حوالے سے سعودی عرب گہری دلچسپی رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ باہمی لائحہ عمل سے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے شامی صدر بشارالاسد کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک ایک رشتے میں جڑے ہیں جن کے درمیان بہتر تعلقات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ہے ہماری خواہش ہے کہ شام کے تمام علاقے  آزاد ہوں اور ان میں امن قائم ہو جس سے عوام کو زندگی گزارنے کے لئے بہتر ماحول فراہم ہوسکے۔