عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ ،نام ای سی ایل میں،عدالت نے فیصلہ سنا دیا 

Apr 19, 2022 | 14:42:PM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی ۔اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل اور غداری کا مقدمہ چلانے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی۔عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ مولوی اقبال حیدر کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گرفتار ی ،وزات داخلہ کا عہدہ سنبھالتے ہی رانا ثنا اللہ کا دبنگ اعلان