سلمان رشدی کی توہین رسالت۔۔۔کیا نواز شریف وزیراعظم تھے۔۔؟

Apr 19, 2021 | 21:02:PM
سلمان رشدی کی توہین رسالت۔۔۔کیا نواز شریف وزیراعظم تھے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سلمان رشدی نے توہین رسالت کی تو اسوقت نواز شریف وزیر اعظم تھے۔انہوں نے اس پر کیوں کچھ نہیں کیا۔
یادرہے کہ سلمان رشدی نے اپنی بدنام زمانہ کتاب شیطانی آیات ستمبر 1988میں شائع کی تھی اور تب عالم اسلام کے تمام ممالک میں احتجاج بھی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت نواز شریف کی حکو مت نہیں تھی بلکہ ضیا ءالحق کی وفات کے بعد نگران حکومت قائم تھی۔نواز شریف کی حکومت 2برس بعد1990میں قائم ہو ئی تھی۔
 یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی میں کئی مرتبہ اپنی لاعلمی کا مظاہرہ کر چکے ہیں ایک مرتبہ انہوں نے ایران میں گفتگو کرتے ہوئے دو ممالک جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو ملا دیا تھا جس پر بہت تنقید کی گئی تھی۔اسی طرح عمران خان نے ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ کے قران پاک میں تذکرے کے حوالے سے غلط دلیل سے بات کی تھی اور پھر تنقید کا نشانہ بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔فرانسیسی سفیر کی واپسی کا مطلب ۔۔ یورپ سے رابطہ ختم ۔۔معیشت متاثر ۔۔عمران خان