ملکی حالات خراب ،حکومت آگ سے کھیل رہی ہے،راجہ پرویز اشرف

Apr 19, 2021 | 16:36:PM
ملکی حالات خراب ،حکومت آگ سے کھیل رہی ہے،راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت خود ہے ، اس سے فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر داخلہ شیخ رشید ایوان کی توہین کرکے چلے گئے ، آپ پتہ کرائیں کہ اس وقت وزیر داخلہ کے گھر کے سامنے کیا ہورہا ہے۔ حکومت کو پتہ ہی نہیں چل رہا کہ یہ کتنا حساس معاملہ ہے، وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرنا ہےتو قومی اسمبلی میں آکر کریں، عوام جس سمت جارہے ہیں وہ خطرناک ہے۔وزیراعظم کے ترجمانوں کی گز گز لمبی زبانیں ہیں جو جی چاہتے بول دیتے ہیں۔یہ حکومت نفرتیں پھیلارہی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے دور میں جب ڈنمارک میں خاکے شائع ہوئے تو ہم نے یوم عشق رسول منایا، حکومت تحریک لبیک سے کیا گیا معاہدہ ایوان میں کیوں نہیں لائی، وزیراعظم کو آج یہاں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا پر مکمل بلیک آئوٹ ہے، وزیر اعظم کوآج قومی اسمبلی میں تقریر کرنی چاہیے تھی۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں قادری صاحب بیان دیں گے، یہ سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں، حکومت نے ہر وہ کام کیا جو ملک کو تقسیم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حالات کشیدہ، مظاہرین شیخ رشید کی لال حویلی پہنچ گئے، رینجرز طلب