مشرف، زرداری، گیلانی کے کیسز کی سماعت کیلئے 3رکنی فل بنچ کی تشکیل

Sep 18, 2021 | 15:21:PM
لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: مشرف، زرداری، گیلانی کے کیسز کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 20 ستمبر کو یوسف رضا گیلانی، پرویز مشرف اور آصف علی زداری سے متعلق زیرِ التواء کیسز کی سماعت کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے زیرِ التواء کیسز کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا۔3 رکنی فل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر ہے۔عدالتِ عالیہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے 2 عہدے رکھنے اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں بھی دائر ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    جلال آباد میں بم دھماکے، 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی