فیفا ورلڈ کپ دیکھنے جانے والے شائقین کے لیے مفت عمرہ ویزا کا اعلان

Oct 18, 2022 | 11:49:AM
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے جانے والے شائقین کے لیے مفت عمرہ ویزا کا اعلان
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: رائٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹ کے حامل مسلمان سعودی عرب میں ویزا کے لیے رقم کی ادائیگی کے بغیر عمرہ کر سکیں گے۔

جن افراد کے پاس حیا کارڈ اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی دستاویزات موجود ہیں، اُن افراد کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک سال کے لیے عمرہ کا ویزا مفت ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ میں ویزا ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے حال ہی میں اعلان کیا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں۔ ان افراد کے لیے ویزا مفت ہوگا تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: کریم بینزیما سال کے بہترین فٹبالر قرار

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے بتایا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد پر 2 ماہ کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔ وہ جب چاہیں سعودی عرب آسکتے ہیں اور جب چاہیں جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جو آئندہ ماہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے وہ سعودی عرب، کویت، اومان اور متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔