دھند کےپیش نظرتعمیراتی کاموں کیلئےپیشگی پلاننگ کی جائے: محسن نقوی

Nov 18, 2023 | 10:00:AM
دھند کےپیش نظرتعمیراتی کاموں کیلئےپیشگی پلاننگ کی جائے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم جاری کیا ہے کہ دھند کےخطرات کے پیش نظرتعمیراتی کاموں کیلئےپیشگی پلاننگ کی جائے۔

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کادورہ کیا، پنجاب کی نگران کابینہ بھی ان کےہمراہ تھی، انہوں نےلاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری کا 2 گھنٹےطویل دورہ کیا، مراکہ سےبحریہ ٹاؤن تک منصوبےپرہونیوالی پیشرفت کاجائزہ لیا، مختلف مقامات پر منصوبے کے زیرتعمیر 3 برج پر جاری کاموں، ارتھ ورک اور پتھر ڈالنے کے کام کا بھی مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی۔۔۔نواز شریف نے بازی پلٹ دی

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ کو ارتھ ورک اور سب ویز پر ہونیوالی پراگرس اور پراجیکٹ کے مکمل کئے گئے کاموں اور ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایف ڈبلیو اوکے کرنل احمد نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 42 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، زیر تعمیر 6 برج کا 53 فیصد اور سب ویز کا 63 فیصدکام مکمل ہے ،2600 ڈمپر سے مٹی ڈالی جا رہی ہے ،جلد تعداد 3200 ڈمپرز تک بڑھا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حکم دیا کہ مراکہ انٹرچینج کو جتنا جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے، رنگ روڈکیساتھ سروس لین کی تعمیر کے کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے، اضافی ورک فورس لگا کر کام کو تیز کیا جائے، دھند کےخدشےکےپیش نظرتعمیراتی کاموں کیلئےپیشگی پلاننگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو روزانہ پراجیکٹ کا وزٹ کرنے اور منصوبے کو ہر صورت جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔