گوگل میپس میں نیا اہم فیچرمتعارف

Nov 18, 2022 | 15:22:PM
گوگل میپس میں نیا اہم فیچرمتعارف
کیپشن: گوگل میپس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے میپس  میں "لائیو ویو  " فیچرز متعارف کروا دیا۔

لائیو ویو   ایک ایسا فیچر ہے جس سے صارفین کو لگے گا کہ وہ خد کسی جگہ پر موجود اسے دیکھ رہے ہیں۔اس فیچر سے صارفین اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اہم شہروں کے بنیادی مقامات کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے جان اور انہیں دیکھ سکیں گے۔

اس فیچر کے لیے میپس سرچ بار میں خصوصی نیو کیمرا آئیکون بھی دے دیا گیا ہے۔اس فیچر میں شہر کے اہم مقامات، دکانوں اور اے ٹی ایم وغیرہ کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔اسمارٹ فون کیمرے کو اپنے اردگرد گھمانے پر یہ ڈاٹس بتائیں گے کہ کوئی دفتر یا مقام کتنی دور ہے اور کس راستے سے وہاں جانا ممکن ہے۔کسی ڈاٹ کی جانب کیمرا کرنے پر ایک ببل نمودار ہوکر اس جگہ کے بارے میں اہم تفصیلات فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر  فی الحال چند شہروں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں لندن، لاس اینجلس، نیویارک، پیرس، سان فرانسسکو اور ٹوکیو میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔