این اے 133،جمشید چیمہ کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

Nov 18, 2021 | 14:27:PM
این اے 133،جمشید چیمہ ، درخواست مسترد، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
کیپشن: این اے 133،جمشید چیمہ کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ کی جا نب سے  این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کی قریبی ساتھی کی مبینہ ویڈیو لیک۔۔عمران خان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے 19 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ قانون امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ کا ایک ہی حلقہ سے ہونے کا متقاضی ہے۔ ایک ہی حلقہ سے تجویز و تائید کنندہ کا نہ ہونا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سبب بنتا ہے۔ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ قانون کے تحت ریٹرننگ افسر از خود یا اعتراض آنے پر کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر سکتا ہے۔

یا د رہے کہ جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ بلال حسن کا تعلق این اے 130 سے ثابت ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر