پارلیمان میں زیادتی کے مجرموں کے لیے قانون کی بھی منظوری

Nov 18, 2021 | 13:52:PM
 پارلیمان، زیادتی ، مجرم، کے لیے قانون کی بھی منظوری
کیپشن: پارلیمان میں زیادتی کے مجرموں کے لیے قانون کی بھی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پارلیمان نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرائم میں سزا یافتہ افراد کی جنسی صلاحیت کیمیائی طریقوں سے ختم کرنے کے قانون کی بھی منظوری دیدی ہے.

تفصیلات کےمطابق اینٹی ریپ بل کے تحت ملک میں ریپ کے مقدمات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ اجتماعی زیادتی یا گینگ ریپ کے ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہوگی ۔ ایک دفعہ کے ملزم کو یہ سزا نہیں دی جائے گی جبکہ ریپ میں بار بار ملوث مجرم کی کیمیکل کاسٹریشن کی جا سکے گی۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری گذشتہ سال نومبر میں دی تھی۔ یہ بھی طے پایا کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ جنسی زیادتی کو بھی ریپ تصور کیا جائے گا ۔ ریپ مقدمات کے لیے سیشن عدالتوں کے لیول پر ٹرائل کورٹس قائم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر