تحریک انصاف کو ایک بڑا دھچکا، ملک امین اسلم کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، ڈاکٹر امجد بھی علیحدہ

May 18, 2023 | 15:00:PM
تحریک انصاف کو ایک بڑا دھچکا، ملک امین اسلم کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، ڈاکٹر امجد بھی علیحدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کو ایک بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑنے لگے، محمود مولوی اور عامر کیانی کے بعد اب پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی محمد امجد نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد امجد آج شام 6:00 بجے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 24 گھنٹوں میں پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد احتجاج کی پالیسی کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

  سابق وفاقی وزیر امین اسلم سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟، جس پر انہوں نے مختصر تاہم واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں،ہماری پارٹی اب غلط راستے پر چل پڑی ہے ،ہمارا ورکر بالکل بے یارو مددگار جیل میں سڑ رہا ہے ،9 مئی کو جو ریلیوں کی قیادت کر رہا تھا وہ کیا کر رہے تھے ،مجھے آگے کی سیاست کے بارے کچھ نہیں معلوم،تحریک انصاف کو چاہیے پہلے تحقیقات اپنے گھر سے شروع کرئے،میں اپنے اٹک کے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہوں۔

یاد رہے کہ ملک امین اسلم اٹک سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے وہ بلین ٹری منصوبے کے سربراہ اور امین اسلم وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ہو گیا