خیبر پختونخواء:9 مئی کو سرکاری املاک کے نقصان کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

May 18, 2023 | 12:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کارکنان کی جانب سے ملک گیر احتجاج ہوا جس کے نتیجے میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ خیبرپختونخوا میں 9 مئی کو ہونے والے نقصانات کی اہم تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

9 مئی کو  ضلع بنوں میں 6 بجے بنوں کینٹ پر دو اطراف سے دھاوا بولا گیا،  700 سے  1000 شر پسندوں نے سب سے پہلے بنوں کینٹ میں زبردستی دکانیں بند کروا دیں اور  کینٹ کو بھاری نقصان پہنچایا، بنوں کینٹ کے داخلی دروازے، دیوار*، ساتھ میں گارڈز کے لیے بنے ہوئے کمرے اور باقی انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا گیا، اس کے فوراً بعد انڈس ہائی وے کو بھی آمد و رفت کیلئے بندکر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کا کیس, اعظم سواتی کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

9 مئی کو ہی چکدرہ میں 2  ہزار سے 25 سو سے زائدشر پسندوں نے چکدرہ موٹروے ٹول پلازہ کو آگ لگائی، 4 ہزار سے 5 ہزار  شر پسندوں نے چکدرہ فورٹ پر دھاوا بولا اور مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں پہ موجود سرکاری گاڑیوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا، فورٹ کے احاطے میں بلوائیوں کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 5 سے 6 عام شہری اور ایک سپاہی زخمی ہوا۔

9 مئی کے روز ہی تیمرگرہ پر 5 ہزار سے زائد  شر پسندوں نے دِیر میں فوجی تنصیبات پر پتھراؤ شروع کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس والے شدید زخمی ہوئے، رات 10 بجے ان شر پسند عناصر نے ایف سی پبلک سکول تیمرگرہ کو نذر آتش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

9 مئی (یومِ سیاہ) کے علاوہ 10 اور 11مئی کو پشاورکے 32 مقامات پر بلوائیوں نے احتجاجی شر انگیز کاروائیوں سے عسکری تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جو کہ رات کو ڈھائی بجے تک جاری رہا، 10 مئی کو خیبر پختونخوا کے 40 مقامات پر  شر پسندوں نے شدید توڑ پھوڑ کی،  10 مئی،  پشاور میں دوپہر 3 بجے پاکستان ریڈیو اسٹیشن کو نذر آتش کیا گیا جبکہ 8 بجے شب الیکشن کمیشن آفس پہ دھاوا بولا گیا اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔ شر انگیز احتجاج میں پولیس کے 17 جوان، 60 سولین زخمی ہوئے اور 4 چار عام شہری مارے گئے، یہ احتجاج 3 بجے شب تک جاری رہا۔

خیبر پختونخوا میں 11 مئی کو 10 بجے بلوائیوں نے خیبر سے طورخم روڈ، بنوں ڈی آئی خان روڈ اور وانا سے ٹانک روڈ پر 15 شر انگیز احتجاجی مظاہروں میں تمام راستوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا،