سندھ: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

Mar 18, 2024 | 18:04:PM
سندھ: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کر دیئے گئے، سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

سندھ سرکار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے سینئر افسر سید خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ بلدیات، ڈاکٹر کاظم جتوئی سیکریٹری آبپاشی، رفیق  احمد  برڑو  سیکریٹری محکمہ زراعت قیمت ورسر، زاہد عباسی سیکریٹری محکمہ سکول تعلیم، بقااللہ انڑ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو، فیاض جتوئی سیکریٹری خزانہ، اعجاز شاہ سیکریٹری ورکس اینڈ  سروسز، سید محمد علی کو ڈی سی گھوٹکی تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اہم اقدام

نوٹیفیکیشن کے مطابق رفیق احمد برزرو سیکریٹری زراعت قیمت و سد، فرحت علی جونیجو  چیئرمین اینٹی کرپشن، چیئر مین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاھ کو ہٹا کر امتیاش علی ابڑو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مقرر کردیا گیا۔


علاوہ ازیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہزاد فضل عباسی کو ہٹا دیا گیا اسپیشل سیکریٹری اینٹی کرپشن بخش عل مہر، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان، سیکریٹری سکول تعلیم ڈاکٹر شیرین مصطفی ناریجو اور ایڈیشنل چیف سیکریٹر بلدیات منظور علی شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔