عید الفطر کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

Mar 18, 2024 | 15:08:PM
عید الفطر کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی سامنے آ گئی جس کے مطابق اس سال پورے 30 روزے ہوں گے۔

 پاکستان میں رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے،شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس سال 30 روزے مکمل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔

اتفاق سے شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل 2024 کو مکمل سورج گرہن کے واقع ہونے کے ساتھ موافق ہوگی، آدھی رات سے پہلے چاند کے ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا حکم،فریقین بھی رضامند،کانٹے کا مقابلہ،بڑے حلقے میں دوبارہ انتخابات ہوں گے