سینیٹ جا کر ایسی تقریر کروں گی کہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گی:صنم جاوید

Mar 18, 2024 | 12:31:PM
سینیٹ جا کر ایسی تقریر کروں گی کہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گی:صنم جاوید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)گرفتار سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید نے کہا ہے کہ سینیٹ جا کر ایسی تقریر کروں گی کہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گی۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ۔انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی نے میرا نام سینیٹ کے لیے دیا مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے،پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا تھا ،یہ حکومت میری تقریر سے ڈرتی ہے  اسی وجہ سے قیادت نے میرا نام سینیٹ کیلئے دیا ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ میں سینیٹ جا کر ایسی تقریر کروں گی کہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گی جبکہ یہ عام انتخابات میں میرے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگانے گئے،مجھے اجازت نہیں دی، مجھے سپریم کورٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت ملی مگر الیکش نہ لڑ سکی ،اب پارٹی کی طرف سے مجھے سینیٹ کے لیے نام دیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:حکومت کے ساتھ چلنا حکومت کے رویے پر منحصر کرتا ہے:عمرایوب خان

 ’مریم نواز ساڑھے تین ماہ جیل گزار کر آبدیدہ ہوگئیں‘

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں  ڈاکٹر یاسمیں راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ 9مئی کا سیزن دوبارہ شروع ہوگیا ہے ،ہمارے کارکنان کو 9 ماہ بعد نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے ،ہمارے کارکن پرامن احتجاج کر تے ہیں ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے ،اب ان کو کس چیز کا ڈر ہے الیکشن میں انہو ں دھاندلی کرکے حکومت  توبنا لی ہے۔ان کے خلاف دہشت گردی کے بے جا مقدمات درج کئے جاتے ہیں ۔
ہمارے دور میں بلاول بھٹونے لانگ مارچ کیا ،مولانا فضل الرحمان ، مسلم لیگ ن نے بھی لانگ مارچ کیا ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا،پرامن احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، سب کے سامنے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ،ہمارے جیتے ہوئے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہرایا گیا ،چیف الیکشن کمشنر کو مینڈیٹ چوری کرانے پرسخت سے سخت سزا دینی چائیےبلکہ آرٹیکل 6 لگنی چائیے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریم نواز ساڑھے تین ماہ جیل گزار کر آبدیدہ ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں،ہمیں ابھی تک یہ پتہ نہیں کہ ہم نے کونسا جرم کیا ہے ،تحریک انصاف کی خواتین کو بغیر کسی ثبوت کے گیارہ ماہ سے جیل میں رکھا ہے۔ 

میرے دونوں بازو پانچ ماہ سے فریز ہوئے پڑے ہیں: عمر سرفراز چیمہ

انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے غیررسمی  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں بازو پانچ ماہ سے فریز ہوئے پڑے ہیں،پانچ ماہ پہلے عدالت نے چیک اپ کا حکم دیا مجھے پندرہ دن پہلے ڈاکٹر دیا گیا،میرے بازو کا ایم ار آئی کروانے کیلئے عدالت نے حکم دے رکھا ہے لیکن ہوم ڈپارٹمنٹ نے ابھی تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا ۔جیل کا ناقص کھانا کھا کر مجھے پتے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پتے کے آپریشن کا عدالت نے 6 ماہ پہلے حکم دیا تھا ،ابھی تک میرے پتے کا اپریشن نہیں کروایا گیا ،میرے سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔