اوورسیز پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

Jun 18, 2021 | 21:00:PM
اوورسیز پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 24 نیوز)ایف بی آر نے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
 وفاقی حکومت نے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے آف شور کمپنیاں و اثاثہ جات رکھنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ریٹرن پر 5سال کی مدت ختم کرنیکی تجویز ہے جس کیلئے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں اور اس تجویز کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی منظوری دیدی ہے۔ اب ایف بی آر کسی بھی سال کا ٹیکس گوشوارہ چیک کرسکے گا اور اسکی تحقیقات کرسکے گا ۔
 یہ بھی پڑھیں۔گلوکارہ حمیرا ارشد کیساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا