ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں، پی ٹی اے نے ہدایت دے دی

Jan 18, 2024 | 11:14:AM
 پی ٹی اے نے عوام کو ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے کی ہدایت دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی اے نے عوام کو ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے کی ہدایت دے دی۔

پی ٹی اے  کے مطابق توہین آمیز، غیر اخلاقی، ریاست مخالف مواد وغیرہ پر مبنی غیر قانونی آن لائن مواد ہر گز اپ لوڈ/شیئر نہ کریں.ایسا مواد پیکا 2016 اور پی پی سی 1860 کے تحت جرم ہے۔

بہترین ڈیجیٹل شہری بنیں! مقامی قوانین کو جانئے ، پوسٹ کرنے سے پہلے حقائق کا جائزہ لیں اور دوسروں کی رائے کا احترام کریں۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر بحال،ڈالر کی ریٹ مزید کم ہو گیا

انٹرنیٹ/سوشل میڈیا پر توہین آمیز، نفرت انگیز اور ریاست مخالف پوسٹیں جیسے غیر قانونی مواد کی تخلیق /شیئر کرنے سے گریز کریں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع، سا لمیت اور تحفظ یا پبلک آرڈر کے خلاف آن لائن مواد اپ لوڈ کرنا اور پھیلانا غیر قانونی ہے، ایسے مواد کو بلاک کرنے / ہٹانے کے لیے PTA کی ویب سائٹ پر رپورٹ کریں۔