ملتان سلطانز کی 8ویں میچ میں بھی فتح، کوئٹہ کو شکست کا سامنا

Feb 18, 2022 | 15:47:PM
بیٹنگ ، ملتان سلسان
کیپشن: ملتان سلطانز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں 8ویں فتح اپنے نام کرلی۔ 
قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پی ایس ایل میں کی دفاعی چیمپئن نے مقابلہ 117 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عمر اکمل 50 اور جیسن روئے 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی، آصف آفریدی اور ڈیوڈ ویلی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا 246 رنز کا ہدف دیا۔ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹیم کو 119 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔دونوں بلے بازوں کے سامنے کوئٹہ کے بولرز بے بس نظر آئے، مقررہ 20 اوورز میں ملتان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
شان مسعود 57 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ روسو نے برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 26 بالز پر 71 رنزسکور کیے۔خوشدل شاہ نے 4 بالز پر 10 رنز سکور کیے، ٹم ڈیوڈ کوئی رن نہ بنا سکے وہ ناٹ آو¿ٹ وکٹ پر موجود رہے۔ٹیم کے کپتان رضوان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 54 بالز پر 83 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔کوئٹہ کی جانب سے عرفان، مدثر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 ویں نمبر پر ہے جس نے 8 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں 
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بابراعظم سے متعلق بڑی بات کہہ دی