رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردئیے

Dec 18, 2023 | 14:47:PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ہیں۔مجموعی طور پر مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔ جس میں مرد ووٹرز کا تناسب 53 اعشاریہ 87 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی 46 اعشاریہ 13 فیصد کی نمائندگی ہے۔ 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد  10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے۔  بلوچستان میں 53 لاکھ 71 ہزار 947 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزار 783 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 ہے۔

کے پی کے میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 99لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔ کے پی کے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے۔