آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Dec 18, 2023 | 10:53:AM
ملک بھر میں دھند کا راج برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز)  ملک بھر میں دھند کا راج برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جا پہنچا جبکہ  شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 198 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔ فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح363ریکارڈ، کینٹ پولوگراؤنڈ میں آلودگی کی شرح228ریکارڈ، ایچی سن کالج کےاطراف آلودگی کی شرح115ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح373ریکارڈ، جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح209ریکارڈ کی گئی جبکہ فداحسین ہاؤس میں آلودگی کی شرح204ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب اعلامیے کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کل لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء سے خطاب کریں گے

یاد رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش، خیبر پختونخوا: پٹن 02، میرکھانی ،چترال 01، پنجاب:سیالکوٹ سٹی اورنارووال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ منفی 06، اسکردو منفی 04 ، کالام اور گوپس میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔