آصف زرداری اور چودھری شجاعت میں ملک میں سیاسی استحکام پر اتفاق

Dec 18, 2022 | 21:19:PM
سابق صدر آصف زرداری، چودھری شجاعت، اتفاق، سیاسی عدم استحکام،
کیپشن: آصف زرداری اور چودھری شجاعت ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین نے اتفاق کیا ہے کہ ملک میں کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے،پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔آصف زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات ہوئی،جس میں پنجاب کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے بھی پنجاب کی صورتحال پر حتمی فیصلے کو چودھری شجاعت کی رضامندی سے مشروط کردیا،
دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں قائدین نے ملاقات میں فیصلہ کیا کہ ملک میں کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔
سیاسی قائدین نے اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے،پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے،دونوں نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کےلئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے ہمارا اتحاد قائم ہے اور انشا اللہ رہے گا، مونس الٰہی