بلا،شیر یا تیر۔۔بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ووٹنگ

Dec 18, 2021 | 12:57:PM
 بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ووٹنگ
کیپشن: بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ووٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ووٹنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ووٹرز ایک ہی وقت میں 6 بیلٹ پیپرز سے 6مختلف ووٹ کاسٹ کریں گے۔پہلےمرحلے میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے5ڈویژن میں  ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 17اضلاع کی 66 تحصیلوں میں انتظامی سربراہ ،میئر یا چیئر مین منتخب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہو گئی ،ادارہ شماریات

 تحصیل کونسل، ویلج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کے لیےبھی الیکشن ہوگا۔ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادی پر ہوں گے۔ ان اضلاع میں ایک کروڑ 26 لاکھ35 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں 17 اضلاع کی 14ہزار754 نشستوں کے لئے 37 ہزار 752 ،حصیل چیئرمین یا میئر کی 66نشستوں کیلئے 689 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔  جنرل کونسلرز کی 7ہزار146 نشستوں پر 19 ہزار 282 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، خواتین کی2ہزار 382 نشستوں کے لئے 3 ہزار 905امیدوار میدان میں ہیں ۔

ووٹر کو چیئر مین، جنرل کونسلر، یوتھ، خواتین ، مزدور کسان اور اقلیت کیلئے الگ الگ ووٹ ڈالنے ہوں گے۔ اس طرح ہر شہری کو چھ مختلف بیلیٹ پیپرز پر چھ ووٹ ڈالنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ائیر پو رٹ پر رش،پروازیں منسوخ۔۔احتجاج۔۔حالات خراب