پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

Aug 18, 2023 | 11:49:AM
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اور مقدمے میں بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہےاور مقدمے میں بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی پر جوڈیشل آفیسر کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کا الزام ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے لندن میں جوڈیشل آفیسر کی ویڈیوز بنائیں اور جوڈیشل آفیسر پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔شایان علی پر جوڈیشل آفیسر کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔

ضرور پڑھیں:جج ہمایوں دلاور کو لندن میں ہراساں کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

جج ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی ٹریننگ میں شریک ہوئے تھے۔جج ہمایوں دلاور کی انگلینڈ روانگی کی خبر سامنے آئی تو پی ٹی آئی کے حامیوں نے لندن میں ان کے ”بھرپور استقبال“ کا اعلان کیا تھا۔ان حامیوں میں پیش پیش شایان علی اور ان کی فیملی بھی تھی جو جج ہمایوں دلاور کے استقبال کیلئے لندن کے ائرپورٹ پہنچے، لیکن وہاں پانچ گھنٹے انتظار کے باوجود ان کا سامنا جج ہمایوں دلاور سے نہ ہوسکا اور وہاں سے انہیں مایوس آنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اس کے بعد انہوں نے لندن کی ”ہل یونیورسٹی“ کا رُخ کیا، جہاں جج ہمایوں دلاور کو جوڈیشل ٹریننگ کیلئے جانا تھا، لیکن وہاں بھی وہ جج ہمایوں دلاور سے نہ مل سکے، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ میرا مقابلہ ہل یونیورسٹی میں دلاور سے ہوا اور میری ٹیم پر حملہ کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔