وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کر دی

Apr 18, 2023 | 22:03:PM
وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست کر دی۔ وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

وزارت دفاع کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے، سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے، ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 5 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔

 قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری صرف انتخابات کا انعقاد نہیں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے، ووٹرز کسی ڈر اور خوف کے بغیر آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 8 اکتوبر کو انتخابات کا انعقاد زمینی حقائق کی روشنی میں کیا گیا، اگر 8 اکتوبر سے پہلے انتخابات ہوئے تو ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن یہ ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں۔